May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے، قومی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عماد وسیم اور محمد عامر کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے ،اپنے سکواڈ سے مطمئن ہوں، پاکستان کے پاس بہترین بیٹرز، بالرز اور آل رانڈرز موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا ریکارڈ اچھا ہے۔ میچ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا ہے کہ  انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 12 اہم میچز ہیں، بیٹنگ اور بالنگ کے پلان پر کام جاری ہے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ 6 جون کو پہلا ورلڈکپ کا میچ کھیلیں تو ہمارا بہترین سکواڈ ہو۔ اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو مستقبل میں بڑے ریکارڈ بنا سکتے ہیں، روٹیشن پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون بنائی جائے گی، مجھے عامر جمال کا کھیل پسند ہے وہ بہت باصلاحیت ہیں اور مستقبل کے بڑے آل رانڈر ثابت ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے مزید کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عباس آفریدی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، شاہین آفریدی سپر فٹ ہے اور ان کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کاکول کی فٹنس سے سب مطمئن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *