May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سعودی وزیرِ خارجہ اور وزیر اعظم میں ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات جاری ہے۔مہمان وزیرِ خارجہ کے وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی انویسٹمنٹ کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا۔ذرائع کے مطابق شہزادہ فیصل، وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جائیں گے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات ہو گی۔سعودی وفد آج ہی ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا، سعودی وزیرخارجہ آج شام دفتر خارجہ بھی جائیں گے، جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس ہوگی۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *