May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کا پہلا اجلاس

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کا پہلا اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلیٰ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد، صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری شریک تھیں۔ اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈہ پیش کیا گیاجس میں سنیئر ممبربورڈ آف ریونیو کی جانب سے زمین کی نیلامی کی منظوری، پنجاب اسمبلی کے سالانہ کیلنڈر فروری 2024ء سے فروری 2025ء تک کا جائزہ اور پنجاب سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2012ء کے سیکشن 39 ون اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ 2015ء میں ترامیم کی منظوری شامل تھی۔ صوبائی وزیر سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کو ہدایت کی کہ پنجاب اسمبلی کا آ ئندہ سو دن کا کیلنڈر مرتب کیا جائے اور اراکین اسمبلی کو اسمبلی کی کارروائی سے آگاہ رکھا جائے۔ سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2012ء اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ 2015ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے ضمنی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ قانون سازی کے عمل کو شفاف رکھا جائے اور قانون سازی میں تمام ممبران کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *