April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اگر لابی کرتا تو پی سی بی کا چیئرمین ہوتا:شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر میں قومی ٹیم کے معاملات میں لابنگ کرتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا چیئرمین ہوتا۔ایک تقریب کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بطور انسان مجھے کیا یہ اچھا لگے گا کہ میں کہوں شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا جائے ؟ میرے منہ سے یہ بات مجھے ہی اچھی نہیں لگے گی کہ میں اپنے کسی بندے کو سپورٹ کروں۔انہوں نے کہا کہ میں محمد رضوان کے بارے میں چار پانچ ماہ سے کہہ رہا ہوں اسے وائٹ بال کا کپتان بنا دیں اور ریڈ بال کی کپتانی بابر اعظم کو کرنے دیں۔مزید کہا کہ جسے جو کہنا ہے کہتا رہے، مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔چند دن پہلے بابراعظم کو کپتانی دینے کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو کپتان بنانے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران ہوں،اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بابراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *