April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
گیس چوری ‘ ٹیمپرنگ کی مد میں 370 میٹر کاٹ دئیے گئے: سہیل اکرم 

شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات اور منیجنگ ڈائریکٹر کی ہدایات پر جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن سہیل اکرم کی سربراہی میں ٹاسک فورس ٹیم نے گیس چوری اور ٹیمپرنگ کی مد میں 370 ڈومیسٹک اور کمرشل صارفین کے گیس میٹر کاٹ لیے اور متعلقہ تھانے میں مقدمات کا اندراج کرایا ہے۔ جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن سہیل اکرم کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ ریجن میں گیس چوری اور ٹیمپرنگ کی مد میں اندازا 40 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ پولیس کی مدد سے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں تاکہ جرمانے کی رقم کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *