April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلائو روکنے کیلئے اجتماعی مہم کی ضرورت ، شرکاء

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلائو اور انسداد منشیات کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا انعقاد ہیڈکوارٹر اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری وزارت انسداد منشیات نے کی۔ اجلاس کا مقصد تعلیم اداروں میں منشیات کے پھیلا اور انتظامیہ کا اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔قومی مسئلہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں اجتماعی مہم کی ضرورت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق رہا ،منشیات اور تمباکو کے استعمال سے متعلق منظور شدہ ایچ ای سی پالیسی 2021 کا نفاذ بھی زیر غور لایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *