April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جموں کے علاقے سدرہ میں تینوں نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوجی نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں اس وقت شہید کیا جب وہ جموں کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔بھارتی فوج نے جموں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوگوں پرتشدد کیا اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔ متعدد گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ مقبوضہ جموں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے باعث معمول کی زندگی معطل ہوگئی ہے۔ دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ لوگ گھروں میں  محصور ہوگئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *