April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آزاد کشمیر میں تحریک انصاف نے ایک اور نشست پر کامیابی حاصل کرلی

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف نے ایک اور نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے16 باغ میں پی ٹی آئی کے میر اکبر نے23ہزار165 ووٹ حاصل کیے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار قمرالزمان نے22 ہزار 848 ووٹ حاصل کیے۔جمعرات کوآزاد کشمیر حلقہ ایل اے 16باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی۔چاروں پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 538 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 23 ہزار 165ووٹ لے کر آگے رہے۔پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان نے 22 ہزار 848 ووٹ حاصل کیے، یوں تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان کو 317 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔حلقے کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، جبکہ اس دوران امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی۔ آزاد جموں وکشمیر کی45ممبرز پر مشتمل قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی 26 نشستیں حاصل کی ہیں۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 11، پاکستان مسلم لیگ نواز 6, مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک سیٹیں پر کامیاب ہوگئی ۔ ایک حلقے پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *