April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
جاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر رہا ہے:صدر

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی ہے. جس میں جاپانی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر بننے پر مبارک باد پیش کی، اور جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی دیا۔جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جاپان میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت، اور عوامی روابط میں تعلقات بڑھانا ہوں گے۔انھوں نے کہا پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں.جاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر رہا ہے. پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے. جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھائیں.آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تحت پاکستان کی ترقی میں معاونت کر رہا ہے. پاکستان آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے.پاکستان تربیت یافتہ افرادی قوت بھیج کر جاپان کی انسانی وسائل کی ضروریات پوری کر سکتا ہے. جاپانی آٹوموبائل کمپنیاں پاکستان سے مصنوعات برآمد کرنے کے لیے پیداوار بڑھائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جاپانی بینکوں کی پاکستان واپسی اور کام شروع کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے. صدر مملکت نے پاکستان کے موجودہ سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان ایک اسٹریٹجک محل وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے۔سفیر نے کہا پاکستانی آم کی جاپان کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے. سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جاپان کا کامیاب دورہ کیا، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *