April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاسی خیرسگالی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمدشہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور صدر شیخ محمد بن زید النہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زید النہیان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک تعلقات کو مزید فروغ دینے کی بھرپور خواہش رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان زبردست سیاسی خیر سگالی کو تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے زراعت ، معدنیات اور کان کنی، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور صنعت سمیت ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ایک موثر طریقہ کار کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت (کونسل ایس آئی ایف سی )کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی پر کوپ۔28 کے اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تقریباً 1.8 ملین پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اپنے ملک کی قیادت کی پاکستان سے وابستگی کی توثیق کی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔سفیر نے شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے وزیراعظم کو جلد سے جلد یو اے ای کے دورے کی دعوت دی۔ دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کو بھی جلد سے جلد پاکستان کے دورہ کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کا پرتپاک استقبال کرنے کی منتظر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *