April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/deborrah-k.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

سان فرانسسکو ایئرپورٹ کےباہر مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ٹرمینل بلاک کر دیا،مستقل جنگ بندی کا مطالبہ۔

Demonstrators protest for a cease-fire outside San Francisco Airport. Photo: INN

اسرائیل کو فوجی امداد دینے کے خلاف امریکہ میں صدائے احتجاج  زور پکڑتی جارہی ہے ۔ نیز غزہ میں جنگ بندی کے لئے بھی مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔ اسی تناظر میں سیکڑوں جنگ مخالف مظاہرین نے  سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بین الاقوامی ٹرمینل بلاک کر دیا۔ بدھ کو ہونے والے اس احتجاج کے جائے وقوعہ سے ملنے والے ویڈیو فوٹیج میں مظاہرین کو بینرز اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے جن پر’ مستقل جنگ بندی ابھی غزہ کیلئے  دنیا بند کرو‘ اور’ اسرائیل کو مسلح کرنا بند کرو‘ جیسے پیغامات درج تھے۔ اے بی سی نیوز سے وابستہ ایک ذرائع نے مظاہرین کی تعداد ۳؍ہزار سے زیادہ بتائی۔
خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرے حالیہ مہینوں میں کئی امریکی شہروں میں ہوئے ہیں جن میں نیویارک شہر اور لاس اینجلس کے ہوائی اڈوں اور پلوں کے قریب وہائٹ ہاؤس کے باہر شمعیں روشن کرنے کی تقریب اور واشنگٹن میں مارچ شامل ہیں۔اس ماہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب اور آسکر سے قبل بڑے مظاہرے دیکھے گئے۔ مظاہرین نے بائیڈن کی مہم کے پروگراموں اور تقاریر میں باقاعدگی سے مداخلت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ بدھ کو  بین الاقوامی ٹرمینل کھلا رہا لیکن مسافروں کو مظاہرے کے دوران دوسرے راستے کی طرف منتقل کر دیا گیا۔ کارکنوں نے ہوائی اڈے کے باہر سڑک بلاک کر دی، حلقوں میں مارچ کیا اور نعرے لگائے۔ٹرمینل تک پہنچنے کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کو ’رینٹل کار سینٹر‘ پر اتر جانے اور ٹرمینل تک ہوائی ٹرین لینے کو کہا گیا۔ کسی پرواز میں معلوم تاخیر نہیں ہوئی ہے۔
 دھیان رہے کہ اسرائیل کی جارحیت میں غزہ کا زیادہ تر حصہ مسمار ہو چکا ہے جس کے بارے میں وزارتِ صحت کہتی ہے کہ ۳۱؍ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اس کی ۲ء۳؍ ملین کی تقریباً پوری آبادی بے گھر ہو گئی ہے اور تنگ ساحلی علاقے میں غذائی قلت کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ۷؍اکتوبر کو  حماس کے اسرائیل پر حملے میں تقریباً  ۱۲۰۰؍ افراد ہلاک ہوئے جس کے جواب میں حماس کے زیرانتظام غزہ پر اسرائیل نے حملہ کر دیا،جبکہ امریکہ نے غزہ کو مزید امداد بھیجنے اور حماس کے ہاتھوں۷؍ اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، اسرائیل نے مستقل جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *